Loading
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا اور ان کے شوہر اداکار علی فضل نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔ ریچا نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور علی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام زونیرا ادا فضل رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زونیرا اردو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب "جنت کے پھول" ہے، جبکہ "ادا" لفظ جرمن اور یونانی زبانوں سے لیا گیا ہے جس کے معنی "محنتی" کے ہیں۔ یاد رہے کہ ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی 2020ء میں ہوئی تھی، اور ان کے گھر 16 جولائی 2024ء کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل