Loading
زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بلاوائیو پہنچ گئی۔ تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پاکستان سے کل 10 کرکٹرز نے زمبابوے کیلئے سفر کا آغاز کیا اور براستہ دبئی بلاوائیو پہنچے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کا ایک دستہ پہلے ہی زمبابوے پہنچ چکا ہے، جس میں وائٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف، محمد عرفان خان اور حسیب اللہ خان شامل تھے۔ مزید پڑھیں: دورہ زمبابوے؛ قومی ٹیم آج میلبرن سے ہرارے روانہ ہوگی قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف یا ون ڈے سیریز کیلئے آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی نوجوا کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ دریں اثنا، رضوان کی قیادت میں اسکواڈ کو سیریز شروع ہونے سے قبل آج (جمعرات) آرام کا دن ہوگا۔ مزید پڑھیں: رضوان کا زمبابوے سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع دینے کا عندیہ وائٹ بال پر مشتمل سیریز کا آغاز 24، 26 اور 28 نومبر کو تین ون ڈے میچز سے ہوگا، جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل