Thursday, November 21, 2024
 

لبنان؛ حزب اللہ کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

 



لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوج ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے ایک تاریخی مقام پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر افسر اور ایک اہلکار ساتھ 71 سالہ شخص بھی وردی پہنے جیسے ہی تباہ حال عمارت میں داخل ہوئے۔ ان پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار 20 سالہ گور کیہاٹی سمیت 71 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا جب کہ 2 سینیئر افسر زخمی ہیں۔ جن کی حالت تشویشناک ہے۔    71 سالہ اسرائیلی شہری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ماہر آثار قدیمہ ہیں اور محقق کے طور پر لبنان میں تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھنے آئے تھے۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ 71 سالہ شہری زیف ایرلچ بغیر اجازت کیسے لبنان میں داخل ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گولانی بریگیڈ کے چیف آف سٹاف کرنل یوو یاروم نے اسرائیلی محقق زیف ایرلچ کو جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں ایک آثار قدیمہ کے مقام کا جائزہ لینے کے لیے داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ جنوبی لبنان میں ایک الگ واقعے میں بھی اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار اُس وقت مارا گیا جب فوجی ٹیم تباہ حال عمارت میں داخل ہوئی تو عین اسی وقت عمارت زمین بوس ہوگئی تھی۔ اس واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔  ستمبر میں اسرائیل کی برّی فوج لبنان میں داخل ہوئی تھی اور حزب اللہ سے دوبدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 55 ہوگئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل