Loading
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مقصد اتنا بڑا ہے کہ معمولی اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے عمران خان کا پیغام بشریٰ بی بی کے ذریعے ملا ہے، بانی کا کہنا ہے کہ عاطف احتجاج کیلیے اس طرح کی تیاری کرے جس طرح جلسوں کیلیے کرتے تھے۔ عاطف خان نے کہا کہ گنڈاپور کی قیادت میں جانے میں کوئی عار نہیں، اختلافات کسی سے بھی ہوسکتے ہیں مگر بانی کی رہائی کا مقصد اتنا بڑا ہے کہ معمولی اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی پر کوئی اختلاف نہیں، اپنے گلے شکوے پارٹی فورم پر کرتا ہوں، میڈیا پر ڈسکس کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام تر فوکس 24 نومبر کے احتجاج پر ہے،آپس کے اختلافات چلتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ اپ کو ملنے والے نوٹسز کا معاملہ خود دیکھوں گا۔ عاطف خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہوتے رہتے ہیں اگر واضح نتیجہ نکلتا ہے توٹھیک، صرف بات برائے بات نہیں ہوگی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج اس وقت تک موخر نہیں کریں گے جب تک عمران خان کا حکم نہیں آتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل