Loading
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کلائمیٹ فنانسنگ کے پہلے اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزہ کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کا عندیہ ملا ہے، کلائمیٹ فنانسنگ ملنے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہے، جی ڈی پی کا تقریبا ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا، نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم کیلئے اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل