Thursday, November 21, 2024
 

برطانیہ؛ 57 سال قبل خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا 92 سالہ ملزم گرفتار

 



برطانیہ میں ایک 92 سالہ شخص  ریلینڈ ہیڈلی پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1967 میں برطانیہ کے برسٹل شہر میں لیوسا ڈیونے نامی خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ تفتیش کے دوران پولیس ہاتھوں کچھ نہ لگا جس کے باعث یہ کیس سرد خانے کی نذر ہوگیا تھا تاہم اب 57 سال بعد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک سال قبل اس کیس پر دوبارہ تفتیش کا آغاز کیا اور کچھ چیزوں کے فرانزک ٹیسٹ کرائے گئے۔ جس میں ملزم کا ڈی این اے مل گیا۔ اس ڈی این اے کو میچ کرکے پولیس ملزم تک پہنچ گئی اور 92 سالہ شخص جو جرم کے وقت 37 سال کا تھا۔ گرفتار کرلیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل