Friday, November 22, 2024
 

بشریٰ بی بی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے: بیرسٹر سیف

 



سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازع بیان پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر بشریٰ بی بی کے حوالے سے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جارہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے مثالی تعلقات ہیں جسے جعلی حکومت نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ عمران خان کی مخالفت میں حکومت دو ممالک کے تعلقات کو بھی خاطر میں نہیں لارہی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بغض عمران میں سعودی عرب میں مزدوری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے اور احتجاج سے توجہ ہٹانے کےلیے حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ احتجاج حکومت کےلیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور احتجاج کی تیاری کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل