Loading
آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے 24 نومبر کے احتجاج کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ریاست سے مظاہرین کو روکنے کیلیے بھرپور طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کی احتجاجی دہشت گردی کو روکا جائے، کسی بھی سیاسی جماعت کو اجتماع کرنے کی مادر پدر آزادی نہیں ملنی چاہیے، ایسا اجتماع جس کا نتیجہ شر ، فساد اور جلاؤ گھیراؤ ہے اُسے قابل گرفت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بند ،کاروبار بند ، ٹرانسپورٹ بند ،انٹرنیٹ بند ، یہ کس قسم کے آزادی رائے کا اظہار ہورہا ہے؟ ملک بھر کے تاجران کو نقص امن کے شدید خدشات لاحق ہیں، ریاستی ادارے تاجران کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ نعیم میر نے کہا کہ کاروبار بند کردینے کے کسی بھی خلل سے بچایا جائے، احتجاجیوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روکا اور درالخلافے کو مفلوج کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال کرے، فسادی ٹولے کو کسی صورت دھرنا دینے کی اجازت نہ دی جائے اور ریاست شرانگیز عناصر کی قبل ازوقت سرکوبی کرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل