Loading
احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا فیصلہ دے دیا۔ احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کر رہی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل