Thursday, December 12, 2024
 

محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک کی ملاقات

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور  افسوس کااظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل