Loading
حزب اللہ کے سربراہ نے شکوہ کیا ہے کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے سے ہماری عسکری سپلائی لائن کٹ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے بشار حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون میں قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے۔ حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے شام میں باغی رہنما ابو محمد الخولانی اور نئے وزیراعظم محمد البشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کریں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ایران سے شام کے راستے عسکری سپلائی لائن فی الحال معطل ہوگئی۔ حزب اللہ کے سربراہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شام کی نئی حکومت عسکری سپلائی کے اس راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل