Sunday, December 15, 2024
 

آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے، حافظ نعیم

 



امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور بھرپور تحریک شروع کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے اور عوامی رائے کو دبانے کے عمل سے ملک کبھی بھی درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا،  انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالواپ کیا جا رہا ہے ملک میں اصولی سیاست کے نام پر وصولی سیاست چل رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ساکھ میں بہتری اور عوامی حمایت میں اضافہ ہوا کیونکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق و انصاف، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اس لیے آج بھی جماعت اسلامی عوام کی مؤثر اور توانا آوازہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل