Loading
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2،3 تین روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا اور بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام ۔ کھانسی اور بخار کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر سے ہی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ شہری ماسک پہنیں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل