Loading
حکومت آج قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل پاکستان بل پیش کرے گی، منظوری کے بعد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن قائم کرکے ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بل آج وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ پیش کریں گی۔ نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ فائبر آئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم نے اپنی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بنایا ہے جو 5 سال کا لائحہ عمل پیش کرے گا۔انہوں ںے کہا کہ ، ڈیجیٹل پاکستان کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل جلد منظور ہونے کی امید ہے، بل کی منظوری کے بعد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، امید ہے اپوزیشن ڈیجیٹل پاکستان بل پر ساتھ دے گی، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی، آنے والے برسوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اپریل میں ہوگی، فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اور فور جی کو بہتر کیا جائے گا، پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سائبر سکیورٹی کے حملے ہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کی ذمے داری بھی ہماری ہے ہم اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل