Loading
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت میں 3 جنوری تک توسیع کردی۔ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ ملزم صدیق انجم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 3 جنوری تک توسیع کردی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل