Loading
لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازم کو 18 سال سے پنشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے اسپورٹس بورڈ پنجاب میں 23 برس تک فرائض انجام دئیے۔ درخواست گزارفروری 2006 میں ریٹائرہوئے۔ انہیں 18 سال اور 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی پینشن جاری نہیں کی گئی۔ عدالت فروری 2006 سے پینشن جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر پنجاب کے چیف سیکریٹری کو ایک ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل