Monday, December 16, 2024
 

شادی سے طلاق تک کے سفر کو خاتون نے مہندی کے ڈیزائن میں ڈھال دیا

 



ایک بھارتی خاتون نے حال ہی میں اپنے پیشہ ورانہ مہندی ڈیزائن کے ذریعے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق جدوجہد کو بیان کیا ہے جو بالآخر طلاق پر منتج ہوئی۔ پروفیشنل مہندی آرٹسٹ اروشی وورا شرما نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں "طلاق مہندی" کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے۔  اس کلپ میں اروشی اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کا استعمال کرتے ہوئے طلاق تک اپنے ہنگامہ خیز ازدواجی سفر کو بیان کرتی ہیں۔  "بالآخر طلاق ہو گئی" کے اختتامی ڈیزائن سے مزین یہ مہندی روایتی نقش و نگار کی مہندی کو ایسی سیریز سے بدل دیتی ہے جو ناکام شادی میں عورت کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔  سسرال والوں کا نوکر جیسا سلوک کرنے سے لے کر اپنے شوہر کی طرف سے ساتھ نہ ملنے اور عدم تعاون کے احساس کو اجاگر کرنے والا یہ مہندی ڈیزائن بھارت میں عورت کے شادی کے مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔ مہندی میں غلط فہمیاں، صفائیاں اور جذباتی پریشانی کے مناظر کو طلاق کی حتمی تصویر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل