Monday, December 16, 2024
 

وزیر مملکت آئی ٹی کی مملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف

 



وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف کرلیا۔ اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے، فائبر آئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اپریل میں ہوگی، فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اور فور جی کو بہتر کیا جائے گا، پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سائبر سکیورٹی کے حملے ہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کی ذمے داری بھی ہماری ہے ہم اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بنایا ہے جو 5 سال کا لائحہ عمل پیش کرے گا، ڈیجیٹل پاکستان کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل جلد منظور ہونے کی امید ہے، بل کی منظوری کے بعد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، امید ہے اپوزیشن ڈیجیٹل پاکستان بل پر ساتھ دے گی، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی، آنے والے برسوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل