Loading
لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر 17 لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم علی رضا 17 سالہ عروج فاطمہ کو ورغلا کر شادمان مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں لے گیا۔ ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم علی رضا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل