Sunday, December 22, 2024
 

ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی نے ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا

 



ہالی ووڈ اداکارہ اور مشہور اداکارہ ریان رینالڈ کی اہلیہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فلم کے ہدایتکار پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ اداکارہ نے مقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران ہدایت کار جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔  واضح رہے کہ بلیک لائیولی رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم (It Ends with Us) میں کام کررہی تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد اب اس مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب جسٹن بیلڈونی کے وکیل نے مقدمے کے جواب میں الزامات کو جھوٹا اور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ چھوڑنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز پر بھی اثر پڑا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل