Loading
معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بنگلا دیشی لیگ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے پر خطیر رقم ملے گی۔ تقریب 23 دسمبر کو میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، ایونٹ کے میچز چٹوگرام اور سلہٹ پر بھی منعقد ہوں گے۔ ایونٹ میں پرفارم کرنے پر راحت فتح کو 3.4 کروڑ ٹکا کے قریب رقم ملے گی، جس کی منظوری بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی ہے۔ بنگلا بورڈ چیف فاروق احمد کے مطابق میوزک فیسٹیول سمیت ڈھاکا میں شیڈول 3 ایونٹس کی ٹائٹل اسپانسر شپ مدھومتی بینک نے خریدلی ہے تاہم اس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ ٹکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل