Monday, December 23, 2024
 

راحت فتح علی کے بنگلا دیش میں چرچے، ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم سے ملاقات

 



سُروں کے بادشاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں کے بنگلہ دیش میں بھی چرچے ہونے لگے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ راحت فتح علی خان ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو سلسلہ جاری ہے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ بھی دیا۔ عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خان کو عظیم گلوکار قرار دیدیا۔   ہائی کمشنر نے معروف فنکاروں اور نامور شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شام کو ایک پرجوش محفل میں تبدیل کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم کا ڈھاکہ کا دورہ کرنے اور بنگلہ دیش میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے مداحوں کو مسحور کرنے پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔    مہمانوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فنی اور ثقافتی روابط کا جشن مناتے ہوئے ایک خوشگوار شام گزاری۔   یاد رہے کہ راحت فتح علی خان مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش میں مزید کچھ دن رہیں گے جہاں ان کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل