Loading
حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازع کے پائیدار امن کے لے معاہدہ کرے گا، دونوں فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں، سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی، ادویات پہنچانے اور وہاں سے مریضوں کو نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر وقف ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، مریضوں اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت دی جا رہی ہے، مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل طور پر فعال ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل