Monday, December 23, 2024
 

متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

 



گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متاثرین کرم کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔ گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے اراکین میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر قمبر جعفری، ڈاکٹر میر اصغر، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی، سید علی حسن، ضم اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر، سعید کمال، پی ایس او ٹو گورنر تنویر حسین ملک بھی کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔ گورنر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کرم پارا چنار کے متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ چند رو زقبل گورنر خیبر پختونخوا نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کرم پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں کے لیے آن لائن ویڈیو کانفرنس منعقد کی تھی اور کمیٹی کا قیام مزکورہ آن لائن ویڈیو کانفرنس کے روشنی میں عمل میں لایا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ویڈیو کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا کو کرم پارا چنار میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے لیے خدمات فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل