Monday, December 23, 2024
 

کے پی حکومت کا صوبے بھر کے تمام 80 چرچز کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

 



کے پی حکومت نے صوبے بھر کے تمام 80 چرچز کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرسمس کے موقع پر صوبے بھر کے چرچوں کے لیے چار کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 چرچز کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رقم فوری طور پر چرچز کو  جاری کی جائے، صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز کو مالی تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے بھر کے چرچز کو کرسمس کے موقع پر 5 لاکھ روپے بطور تحفہ فراہم کیے جائیں گے، یہ فیصلہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل