Friday, December 27, 2024
 

علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کیلیے کمبل بھجوا دئیے

 



خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے کمبل پہنچا دئیے گے۔ پی ٹی آئی کے ڈھائی سو کارکنوں کے لیے کمبل کے ساتھ ساتھ جرابیں اور دیگر اشیا بھی بھجوائی گئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری قید کارکنوں کے لیے کمبل اور دیگر اشیا لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل سمیت دیگر اشیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل