Loading
صوابی کے موضع مانیری بالا میں دشمنی کی بنا پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق طارق نواز نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے بیٹے اختشام خان کے ہمراہ اپنے سسر زرداد خان کی بیمار پرسی کے لیے ان کے گھر گئے تھے جہاں سے واپس اپنے گھر آرہے تھے۔ مسجد بلال کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود شاہ فہد اور خضر حیات نے ہمیں دیکھتے ہی کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا 22 سالہ بیٹا اختشام خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔ رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل