Loading
اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن بلوچ کالونی نادر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ فاروق شیخ ولد عبدالسلام کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤں خمیسو خان کے مطابق متوفی موٹر سائیکل سوار شخص تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد رکشے کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی موٹر سائیکل سوار شخص کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل