Loading
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے طلبہ کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا۔ چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت پنجاب کے طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 2ہزار اقلیتی طلبہ اور میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا۔ یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے۔ طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کوبھی لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے جبکہ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار اسکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔ 18ہونہاراسکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ ہوئی۔ ۔ بلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی ہوچکی ہے جبکہ 6 کا پروسیس جاری ہے۔ ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل