Loading
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میامی بیچ پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پولیس رپورٹ میں ملزم کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا کہ جب وہ میامی بیچ میں اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس نے دو لوگوں کو دیکھا جن کے بارے میں اس نے خیال کیا کہ وہ فلسطینی ہیں۔ اس نے انہیں روکا اور انہیں گولی مار دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگرچہ متاثرین بچ گئے ہیں تاہم ایک گولی ایک اسرائیلی کے کندھے میں اور دوسری کو بازو میں لگی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا میں مسلم دشمنی اور یہود دشمنی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل