Tuesday, October 22, 2024
 

غزہ جنگ ختم نہ کرنے والا معاہدہ قابل قبول نہیں ، حماس

 



 غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم نہ کروانے والا کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ایسے اقدامات قبول کیے جائیں گے جن کے ذریعے غزہ میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔ حماس نامکمل اور ادھوری جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری، 22 افراد جاں بحق

 

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بیان میں کہا کہ  اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔ حماس اب بھی غزہ سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور اسرائیل کی درخواست پر تمام قیدیوں کی رہائی سے قبل مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ حماس کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ جنگ کو روکنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کے موقف کو مسترد کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل