Wednesday, August 20, 2025
 

ٹرمپ کی 40 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو، پیوٹن، زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفون پر 40 منٹ طویل اہم گفتگو ہوئی ہے، جس میں یوکرین تنازع اور دیگر بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، جبکہ یہ اہم ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے۔ امریکی صدر نے پیوٹن کو زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ہونے والی حالیہ بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن جواب تلاش کرنا چاہتے ہیں، اور ہم پُرامید ہیں کہ وہ جلد یوکرینی قیدیوں کو رہا کریں گے۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں صدور نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ یوکرین کے علاوہ دیگر عالمی امور پر بھی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھی بات ہوئی، تاہم بہترین بات مستقبل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یوکرین نے امریکہ سے سیکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ دہرایا ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق، یوکرین 1.2 ارب ڈالر مالیت کا امریکی اسلحہ خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یوکرینی حکومت کا مؤقف ہے کہ تنازع کے دوران روس کے زیر قبضہ علاقوں کا کنٹرول کیف کسی صورت نہیں چھوڑے گا اور امن معاہدے سے قبل جنگ بندی اور تنازع کا ہرجانہ روس کو ادا کرنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل