Loading
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو میری حلف برداری سے قبل اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں، انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ کی جنگ کے دوران 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی یرغمالی ابھی بھی لاپتا ہیں۔ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ یرغمالیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرے، وہ جلدی کرے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ اسرائیلی حکومت نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، مگر اس تمام صورتحال نے خطے میں مزید سیاسی کشیدگی پیدا کر دی ہے، اور ٹرمپ کی دھمکی نے عالمی سطح پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات کی راہ میں نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل