Loading
لاہور: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے پیرس اولمپکس کی متنازعہ الجزائری باکسر ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ان کے پٹھوں کی نشونما زیادہ ہوئی اور ان کے خون میں اینڈروجنز نامی ہارمون کا اخراج بھی زیادہ ہے جس سے جسم پر زیادہ بال اگتے ہیں۔
اشنا شاہ نے لکھا کہ اگر ان کی تربیت ایک ایتھلیٹ کی طرح ہوتی اور انہوں نے پی سی اوز کو کنٹرول نہیں کیا ہوتا تو مجھ میں بھی کچھ خصوصیات مردانہ نظر آجاتیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ جو خواتین اس مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں وہ اسے کنٹرول کر سکتی ہیں اور ان کی بہت سی دوست اداکارائیں بھی اس مسئلے کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی تحقیق کے بعد خواتین خود بھی پی سی اوز کو کنٹرول کرسکتی ہیں اور یہ احمقانہ خیال ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی بلند سطح سے زنانہ پن متاثر ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل