Loading
معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ معروف اداکار گونگ یو نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم کے اداکار ہیں جن کیخلاف اس 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مخلتف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل