Loading
انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے نیپال کو 101 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کے الامیرات کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ احمد حسین 89 اور کپتان فرحان یوسف 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیپال کی جانب سے بپن شرما نے 3، سشیل راول نے 2 جبکہ ابھے یادیو اور سچن بھٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روہت چاند 37 اور نیرج کمار یادیو 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 4، محمد صیام اور محمد حذیفہ نے 2، 2 جبکہ رضوان اللہ اور جہانگیر بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی تھی۔
آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔
دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل