Wednesday, November 11, 2026
 

لاہور، داتا دربار انڈر پاس میں ریت سے بھرا ڈمپر الٹ گیا

 



لاہور میں داتا دربار انڈر پاس کے نیچے ریت سے بھرا ڈمپر الٹ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ڈمپر نمبر LEI-17-8411 ریت لے کر جا رہا تھا کہ داتا حضور انڈر پاس کے نیچے الٹ گیا۔ ڈمپر کے ہیلپر نے ڈرائیور کی شناخت پولی گجر کے نام سے بتائی ہے جو روڑاں والا، خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی ہے۔ حادثے کے باعث داتا دربار انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ڈرائیور سمیت کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل