Wednesday, November 11, 2026
 

دھند کے باعث موٹروے ایم 4 ہیوی ٹریفک کے لیے بند

 



موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت موزوں ہے۔ دوران سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور لین کی پابندی کریں۔ موٹروے پولیس نے غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے، فوگ لائٹس استعمال کرنے اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل