Wednesday, November 11, 2026
 

لاہور میں اسموگ کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے وینیو میں تبدیلی کا امکان

 



لاہور میں بڑھتی اسموگ کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل ہونےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام لاہور کے موسم سے پریشان ہیں جس کے بعد میچ کو لاہور سے شفٹ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے تاہم اس معاملے پر مشاورت ابھی تک ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس تجویز پر عمل درآمد ہوتا ہے تو پھر دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی راولپنڈی ہی کرے گا۔ لاہور میں گزشتہ چند روز سے اسموگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد پی سی بی حکام میچ کے لیے متبادل پلان کا سوچ رہے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت راولپنڈی میں جاری ہے جہاں اسموگ  کی شدت بہت کم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل