Loading
امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔ طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر طیارے کی جانب امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر بڑھ رہا ہے اور دونوں کے درمیان ہونے والے تصادم سے خوفناک آگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا یا دہشت گردی کا کوئی عنصر بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بردر طیارے نے کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن کے لیے پرواز بھری تھی۔ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مسافر برادار طیارے سے دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب ٹکرایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل