Thursday, January 30, 2025
 

امریکا کا دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے امداد کی بندش پر دفتر خارجہ کا ردعمل

 



امریکا کا دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔  ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں،  برسوں سے امریکا پاکستان  مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں،   ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مذید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکہ سے بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،  بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، مذید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل