Monday, February 03, 2025
 

سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال

 



سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کردیا گیا ہے۔ اس اچانک فعالیت نے سوالات کو جنم دیا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا۔ مزید یہ کہ اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ ایک مستقل ہے یا عارضی۔ سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ الصبیعی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے اور ممکنہ طور پر صارفین کے لیے مواصلات کو بہتر بنائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں اور سعودی عرب میں ان فیچرز پر پابندی 2019 میں عائد کی گئی تھی۔ تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل