Wednesday, February 05, 2025
 

چیمپئینز ٹرافی؛ امپائرنگ کے فرائض کون نبھائے گا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی میں کھیلے جانے والے 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز ٹورنامنٹ میں فرائض سرانجام دیں گے۔ 108 میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو، جنہوں نے 2017 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے تھے انکی چیمپئینز ٹرافی کیلئے واپسی ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟ اسی طرح 2017 چیمپئینز ٹرافی میں امہائرنگ کرنیوالوں میں کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل اور روڈ ٹکر شامل ہیں۔ احمد آباد میں مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں خدمات سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو اور ایلنگ ورتھ شامل ہیں، انکے ساتھ مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ اسی طرح میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل