Loading
امریکا میں حکام ایک گھر کی چھت پر گرنے والے برف کے ایک پراسرار ٹکڑے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے فلوریڈا میں گھر کی چھت میں بڑا سوراخ کردیا ہے۔ پام کوسٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ عملے نے علی الصبح ایک ہنگامی کال کا جواب دیا جس میں کال کرنے والے نے سڑک پر برف کے متعدد ٹکڑوں کی اطلاع دی اور پڑوسی کے گھر کی چھت کے نقصان سے آگاہ کیا۔ فائر فائٹرز نے پایا کہ برف نے دھاتی چھت میں ایک بڑا سوراخ کر دیا اور گھر کے کمرے میں آگرا۔ دوسری جانب پام کوسٹ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے نقصان کا معائنہ کیا اور اس بات کا تعین کیا کہ مکان قابلِ رہائش ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل