Saturday, February 22, 2025
 

پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن کی صورت میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

 



پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن کی صورت میں ہم پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کراچی میں ملک خدا بخش ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر پٹرولیم یہ سمجھتے ہی نہیں کہ پٹرولیم انڈسٹری ہوتی کیا ہے، حکومت قابل لوگوں کو آگے لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تین سال سے پٹرولیم صنعت ڈی ریگولیشن کی کوشش کررہی تھی ہم نے مزاحمت کی، جب ہم نے ہڑتال کی تو مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم بعد میں حکومت نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کیلئے آپ سے مشورہ لیں گے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کی وجہ سے اسمگلڈ مصنوعات کی آمد میں اضافہ ہوگا، صنعت تو تباہ ہوگی وہیں گاڑیوں کے انجن بھی خراب ہو جائیں گے کیونکہ اسمگلڈ تیل ریفائینڈ نہیں ہوتا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن میں یورپ اور امریکا کی مثالیں دی جاتی ہیں، ان کے کاروباری مضمرات مختلف ہیں ہم نے وزیر پٹرولیم کو خط بھی ارسال کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ڈی ریگولیشن نہیں ہونی چاہیے، بصورت دیگر ہم پٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیڑولیم اسمگلنگ روکنے کیلئے آئی جی سندھ، رینجرز، پولیس اور کسٹم افسران سے ملاقاتیں کیں، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ سڑکوں پر بھی آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل