Saturday, February 22, 2025
 

اجے دیوگن نے دریشیم 3 کی تصدیق کردی، کب ریلیز ہوگی؟

 



بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن 2015 میں ویجے سالگاؤںکار کے کردار میں فلم دریشیم میں اسکرین پر نظر آئے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کیا۔ اس کے بعد 7 سال بعد انہوں نے ’دریشیم 2‘ میں اسی کردار میں واپسی کی اور یہ فلم بھی پہلی فلم کی طرح باکس آفس پر ہٹ تہی۔ اب اجے دیوگن کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سُنائی گئی ہے کہ’دریشیم 3‘ کی تیاری کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اجے دیوگن ایک بار پھر ہدایتکار ابھشیک پٹھک کے ساتھ ’دریشیم 3‘ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجے دیوگن نے ’دریشیم 3‘ کی کہانی سنی اور اس میں موجود پیچیدہ موڑ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn) واضح رہے کہ ’دریشیم 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، اجے ’ڈی ڈی پی ڈی 2‘، ’دھمال 4‘ اور ’رینجر‘ کی شوٹنگ کریں گے۔ ان منصوبوں کے علاوہ، اجے کا 2025 تک کا شیڈول مکمل طور پر بک ہوچکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل