Loading
وفاقی دارالحکومت میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ مارگلہ میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آر کے مطابق مقدمہ 5 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعیہ مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ 23 فروری کو جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا اور ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔ مدعیہ کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر اور میری بیٹی پر بدترین تشدد کیا، اور مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا، انہوں نے ہمارے بیگ چھین لیے جس میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا موجود تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل