Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ وزیراعظم، بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات مؤخر واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔ گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل