Loading
معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا کہ ان کے پاس کام نہیں ہے۔ اداکار کے مطابق وہ اپنے فیصلوں پر درست تھے کیونکہ وہ اپنے دل کی سنتے تھے۔ سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگوں نے میرے خلاف سازش کی مجھے بدنام کرنا چاہا، وہ مجھے انڈسٹری سے باہر نکالنا چاہتے تھے۔ گووندا نے انکشاف کیا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں بھی کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سے مسلحہ افراد پکڑے گئے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان سب حالات کی وجہ سے میری فطرت میں بڑا بدلاؤ آیا اور میں سوچتا تھا کہ سیاست میں آؤں یا نہیں اور پھر میں نے وہی کیا جو میرے دل کی آواز تھی سیاست کا حصہ بننا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل