Thursday, March 13, 2025
 

آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ ادکارہ کا ردعمل آگیا

 



آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اپنی خاتون دوست آر جے مہوش کے ساتھ میچ کے دوران وائرل ویڈیوز کے بعد ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔ دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر میڈیا آؤٹ لیٹس نے ڈیٹنگ کی خبروں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟ تاہم انسٹاگرام اسٹوری پر آر جے مہوش نے افواہوں کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میری اور چہل کی دوستی کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ قیاس آرائیاں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، اگر آپ کو مخالف جنس کے کسی فرد کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، تو کیا اس کا مطلب ہے کہ آپ ان سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟۔ مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل آر جے مہوش نے کہا کہ میں دو تین روز سے صبر کا دامن تھام کر بیٹھی تھی کہ معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا لیکن پی آر کمپنیوں کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ دوسری جانب یوزویندر چہل اور آر مہوش کے درمیان ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد انکے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل